سیکورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز اور چیکنگ کے دوران 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشنز اور چیکنگ کے دوران 5دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ہے ۔