پیرسید دلیر بادشاہ بخاری کا میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار۔

0
368

پیر سید دلیر بادشاہ بخاری کا میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار۔

مرحوم کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔علامہ محمد احمد سعیدی

کراچی(نمائندہ )میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق پیر سید دلیر باشاہ بخاری چیف ایگزیکٹیو اوورسیز ایڈوائزر عوامی کونسل برطانیہ کشمیر و پاکستان اور علامہ محمد احمد سعیدی مرکزی صدر مذہبی امور اوورسیز ایڈوائزر عوامی کونسل کشمیر و پاکستان نے سینٸیر سیاستدان محافظِ ختمِ نبوتﷺ سابق وزیرِاعظم میر ظفراللہ جمالی کے انتقال پر دلی رنج وگم کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی ایک سچے عاشقِ رسولﷺ تھے اور مرحوم کی پارلیمانی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اور باالخصوص مسٸلہ ختمِ نبوتﷺ پر جو پارلیمنٹ میں مثال قائم کی کہ ختمِ نبوتﷺ کیخلاف سازش پر اس اسمبلی میں قدم نہیں رکھوں گا کیونکہ سرکارﷺ کے روضے مبارک پر 37 سال سے جا رہا ہوں اور آج کے دوبارہ اس اسمبلی میں آیا تو روضہ رسول پر کیا منہ دیکھاونگا یہ ان کا طرزِ عمل آنے والی نسلوں کیلئے قابلِ تقلید قابلِ رشک اور قابلِ تحسین رہے گی ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک میر ظفراللہ جمالی کے درجات بلند فرماٸے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here