ڈیرہ ملک محمد یٰسین ملکپور کلاں پر مختلف شخصیات کی آمد ملک عمران یاسین اور دوست احباب نے استقبال کیا راہنماء مسلم لیگ (ق) ملک عمران یٰسین کے والدسیاسی سماجی شخصیت ملک محمد یٰسین انجم۔اور انکے چھوٹے بھائی ملک ذیشان گجراتی کی دوبئی سے پاکستان امد پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق)چوہدری سعادت نواز اجنالہ کے بیٹے چوہدری محمد نواز اجنالہ۔چوہدری رانا سبحانی اجنالہ۔چوہدری فیضان غوث اجنالہ۔مرزا بابر خان ۔ڈاکٹرملک منشاء کوٹلہ۔ملک مقصود کوٹلہ۔ملک ساحل عمران۔ملک عاشر عمران۔ماجد بٹ۔ملک وسیم سلیم نے ملاقات کی اور وطن واپسی پر مبارک باد پیش کی اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملک عمران یاسین نے چوہدری محمد نواز اجنالہ اور دوستوں کا ڈیرہ ملک یاسین آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئی کہا کہ اپ نے ڈیرے پر تشریف لا کر ہمارا مان بڑھایا ہے جس پر ساری ملک فیملی بے حد مشکور ہے