کیاصرف ایک جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہے لیاقت بلوچ

0
898

دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ لگتا ہے صرف ایک جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی عمل میں ایک جماعت کے سوا دیگر جماعتوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور دیگر علاقوں میں ایم ایم اے کے امیدواروں پر حملے ہو رہے ہیں، نگراں حکومتیں اس مسئلے پر کچھ نہیں کر رہیں۔

ایم ایم اے کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ یوں لگ رہا کہ صرف ایک جماعت کے لیے الیکشن ہے باقی صرف خانہ پوری کے لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو الیکشن کے لیے کھلا میدان ملنا چاہیے۔روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here