کیا اسلام میں ایسی شادیاں جائز ہیں جو نہ کرنا تھا وہی کر ڈالا تیری خوشی کی خاطر

0
307

کیا اسلام میں ایسی شادیاں جائز ہیں
جو نہ کرنا تھا وہی کر ڈالا تیری خوشی کی خاطر
(نمائندہ شمع نیوز فرمان علی گھوٹکی سندہ)

سندھ کے مختلف شہروں میں عجیب تال میل سے شادیوں کا سلسلہ روک نہ سکا کیا محبت اتنی سستی ہوگئی ہے

گذشتہ ایک ماہ سے مختلف انداز پیشکرتے شادیاں منانے والوں کی خبریں چھپنے لگیں ہیں
کیا تبدیلی آئی ہے شادی کرنے کے لیے نہ رشتہ مانگنا پڑا نہ لین دین نہ ہی کوئی جھنجھٹ اسی طرح سندھ کے شہر ٹنڈوالھیار میں لسی لینے ائے لڑکے کو دل دے بیٹھی فوزیہ اور شفقت علی نے کورٹ میں شادی کرلی

دوسری طرف شہر کاچی میں لڑکی نے لڑکے کو دیکھا ایک جھلک میں پیار ہو گیا پیار شادی میں بدل گیا

ٹھری میرو واہ میں بھی صبح ناشتےکے لیے پاپے لینے گئی دوکاندار ساجدراجپر نےپوری تھیلی ہی دے دی اسی طرح عشق ہوگیا کورٹ میں شادی کرلی

کورٹ میرج کا سلسلہ تیزی سے جاری حیدرآباد میں گلی سے گذرنے والے لڑکے زبیر ملاح کو ایک جھلک دیکھتے ہی انم برفت کو
عشق ہوگیا انم برفت اور زبیر ملاح نے کورٹ میں شادی کر لی

گلی سے گزرنے کے بعد
قاضی احمد میں رکشے میں سفر کرتے لڑکی کا کرایہ دینے پر پیار ہوگیا رکشے کا سفر زندگی کا سفر بن گیا

ملنے والے ایسے ہی ملتے ہیں
مس کال نے زندگی سنوار دی

غلطی سے مس کال لگی بیک کال کی آواز پیاری لگی.لسبیلہ کراچی کی لڑکی نے اکڑی چودگی نوابشاہ کے لڑکے سے نوشھرو فیروز کورٹ میں شادی کرلی

جھٹ منگنی جھٹ بیاہ واہ عشق تیرا کمال

جانے کیسا جادو تھا تیرے ہاتھ میں ہاتھ ملانے سے محبت جاگ اٹھی اور لڑکا لڑکی نے کورٹ میں شادی کر لی

ایسی دلچسپ شادیاں روکنے کا نام ہی نہيں لیتی ایسے ہی ایک پریمی جوڑے گھوٹکی کے رہائشی شبانہ ملک اور صادق ملک تحفظ کی اپیلیں کرتے ہوئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں پھر بھی فلمی انداز میں کی جانے والی شادیوں کا سلسلہ جاری ڈہرکی کے ہندو پریمی جوڑے لڑکی کومل اور وکی کمار نے پنچائت سے نیکالی قبول کرتے کورٹ میں شادی کر لی

یوں کہیں تو جوڑے آسماں پر بنتے ہیں
حیدرآباد میں لڑکی کو کپڑے سستے دام پر دینے پر لڑکے کو دل دے بیٹھی کپڑے والے نے شادی کا جوڑا پہنا دیا

لیلٰی مجنون ۔سئسی پنھون۔ہیر رانجھا کی کہانیاں ہیں مگر
یہ کیسی تبدلی آ گئی ہے

شہر ہالا میں لڑکی ریحانہ بازار سے چارپائی لینے آئی جہان
چارپائی کے ساتھ لڑکا پپن میمن دل دے بیٹھا ریحانہ اور پپن میمن نے کورٹ میں شادی کرلی
محبت اتنی سستی ہو گئی ہے جو مس کال پر شادی ۔ہاتھ ملانے پر شادی۔رکشے کا سفر زندگی کا سفر گلی سے گذرنے پر محبت اور شادی سوال یہ ہے کہ یہ شادیاں زندگی بھر کا سفر تہے کر پائیں گیں کیا ایسی شادیاں اسلام میں جائز ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here