0
305

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے سائنس دانوں پر مشتمل ایک ٹیم کو کورونا وائرس پر تحقیق کے دوران وبا کی جائے پیدائش کے حوالے سے حیران کن شواہد ملے ہیں۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین میں نہیں بلکہ بھارت میں پیدا ہوا تھا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنس دانوں کا اپنی تحقیق کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پیدائش 2019 میں سخت گرمی کے موسم میں بھارت میں ہوئی اور یہ موزی وائرس جانوروں کے ذریعے گندے پانی میں منتقل ہوا۔
بھارت میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث گندے پانی سے یہ وائرس دیہاتیوں میں منتقل ہوا اور مریضوں میں علامتیں بھی ظاہر ہوئیں لیکن صحت کے ناقص نظام اور نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے وائرس سامنے نہیں آسکا۔
چینی سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہوتا ہوا یہ وائرس چین کے شہر ووہان پہنچا اور بہتر نظام صحت ہونے کی وجہ سے یہ وائرس پکڑ میں آگیا تاہم دیگر ممالک کے سائنس دان اس تحقیق سے مطمئن نہیں۔
گلاسگو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رابرٹسن نے تحقیق کو مسترد کرتے ہوئے کہ چینی سائنس دانوں کا دعویٰ ناقص ہے جس سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات میں اضافہ نہیں ہوتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here