آفریدی کا ووٹ ضائع

0
341

سینیٹ کے انتخاب میں وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان ان سے سخت ناراض ہو گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئے تھی۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ آپ کو نہیں پتہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کر دی؟
اس موقع پر شہر یار آفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
شہریار آفریدی کی جانب سے دوسرے بیلٹ پیپر کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست بھی دی گئی تھی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالنے کے بعد درخواست دی ہے، تاہم بیلٹ پیپر پر مہر کے سوا کوئی نشان نہیں لگایا جا سکتا۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپر پر دستخط کر دینے سے ووٹ مسترد تصور کیا جائے گا، ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے غلطی کا پتہ لگنے پر آر او نیا بیلٹ پیپر دے سکتا ہے، ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد دوبارہ بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری جانب وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔
شہریار آفریدی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، تاہم آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here