اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار

0
500

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ناموس رسالت ﷺ سے متعلق قرارداد پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ایوان میں بیٹھا کوئی بھی شخص دوسرے سے پیچھے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پر دو رائے نہیں کہ اس معالے پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں کسی کی ہمت نہ ہو کہ وہ ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے سے گستاخی کے مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔
اسد عمر نے کہا کہ جتنا مجھے یقین ہے کہ ختم نبوت جتنا میرے ایمان کا حصہ ہے اتنا ہی احسن اقبال کے ایمان کا حصہ ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here