حضور سرور کائنات ﷺکا جشن ولادت اور سیدنا غوث الوری عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمت کی یارھیں شریف

0
756

نوابشاہ ( رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز )سکرنڈ کے نواحی گاوں موریو لاکھو میں سینئر سیاستدان نور احمد لاکھو اور حاجی الھ بخش لاکھو کی جانب سے حضور سرور کائنات ﷺکا جشن ولادت اور سیدنا غوث الوری عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمت کی یارھیں شریف کا جامیے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں روحانی مذھبی شخصت پیر حافط غلام محمد سوھو محمودی قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کا دستور ہے کہ جب دنیا میں کوئی کس کو تحفہ دیتا ہے یا کس پر احساں کیا جاتا ہے تو ان سرہاتے ہیں لیکن ہم مسلمانوں پر اللہ پاک کا خاص احسان ہے جو رب کائنات جلشانہ نے اپنا محبوب ہمیں عطا کرکے فرمایا کہ میں نے مومنن کے اوپر احسان کیا ہے

حافظ غلام محمد سوھو محمودی قادری نے بتاتے ہوئے کہا کہ اماں عائشہ صدیق رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ قرآن پاک حضور سرور کائنات ﷺ کا اخلاق ہے ہم سب خوش نصیب ہیں جو نبیوں کے سردار ﷺ کے امتی ہیں انہونے مزید شاہ عبدالطیف بٹائی نے حضور سرور کائنات کی شان میں کافی سارے بیت کہے ہیں پٹائی خود ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے

حافظ غلام محمد نے مزید کہاکہ جسے نبیوں میں خوبصورت مدنی سرکار نبیوں کا سردار ہے ایسے ہی ولیوں کے سردار حضور غوث العظم علیہ الرحمت ہیں مولا علی مشکل کشا کا شان سب سے نرالا ہے اس کی اولاد امام عالی مقام سیدنا حسین علیہ السلام کا لازوال قربانیوں تاریخ اسلام کا باب ہے انہونے کہا اگر ہمیں اپنی آخرت سوارنی ہے تو اوپر شخصیتوں سے درست عقیدے سے محبت کرنے ہوگئی اجتماع کی پروفیسر عرفان محمود برک نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید نور محمد شاہ جیلانی ۔ آفتاب احمد زرداری ۔ سرفراز احمد راھو ۔ غلام شاھ لغاری ۔ خلیفو محمد سلیمان اور مذھبی ۔ سیاسی ۔ سماجی شخصیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کی کمپیئرنگ محمد الدیں چانڈیو نے کی جبکہ امداد عطاری ۔ لیاقت کیریو اور دیگر نعت خواں نے نعت پڑھ کے عقیدت پیش کیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here