ڈی جی فوڈ کی ہدائت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عارف روڈ ساہیوال پر بڑی کاروائی مضر صحت و مردہ جانوروں کے گوشت کی ہونے والی بھاری ڈلیوری کو ناکام بنا دیا زرائع کے مطابق عارف روڈ پر واقع گلزیب عرف زیبا اور ہیرا قصائی کے سلاٹر ہاوس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم جس میں ڈاکٹر محمد علی قیصر ڈاکٹر اسامہ اور دیگر شامل تھے نے رات کے اندھیرے میں ریٹ کر تے ہوئے سلاٹر ہاوس سے جانوروں کا مضر صحت گوشت 100 من کے قریب پکڑ لیا ہیرا اور دیگر ملزمان عرصہ دراز سے بیمار و لاغر جانوروں کا گوشت ساہیوال اور دیگر شہروں میں فروخت کرتے تھے معتبر ذرائع کے مطابق سلاٹر ہاوس سے گائے بھینس اور دیگر مشکوک گوشت برآمد ہوا جس کو تلف کر دیا گیا اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائ کا آغاز کر دیا گیا تاحال ایف آئ آر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے درج نہیں ہو سکی