آل پاکستان انڈر 16 بین الصوبائی گیمز خیبرپختونخوا میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد۔ثنوبر خان
میرے پیلئرز نے چیمپئن شپ کی مختلف گیمز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ٹیم کوچ
کوئٹہ(نمائندہ)میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انڈر 16 بین الصوبائی گیمز خیبرپختونخوا میں دوسرے دن کے اختتام پر بلوچستان سپورٹس بورڈ ایتھلیٹکس ٹیم 2 گولڈ، 4 سلور اور 6 برائون جیت کر 77 پوائنٹ کے ساتھ 3 نمبر پر آنے کے لیے پلیئرز کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے محنت اور لگن اور بہترین کارکردگی سے مقابلوں میں میڈلز جیت کر ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے کھلاڑی ٹیلنٹ میں کسی صوبے سے کم نہیں، اگر ہم محنت کریں تو کسی بھی مشکل کا سامنا ہمت سے کر سکتے ہیں،ان تعصرات کا اظہار بلوچستان سپورٹس بورڈ ایتھلیٹکس ٹیم کے کوچ ثنوبر خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان انڈر 16 بین الصوبائی گیمز خیبرپختونخوا میں 77 پوائنٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر آنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے پلیئرز نے چیمپئن شپ کی مختلف گیمز میں شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے محدود وسائل کے باوجود بہت محنت کی جس کے لیے انکی جنتی تعریف کی جائے کم ہے، مشیر کھیل عبدلخالق ہزارہ، سیکرٹری کھیل عمران گچکی، ڈی جی کھیل درا بلوچ کی سرپرستی، محنت اور سپورٹ کی وجہ ہے ہم نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور کامیابی حاصل کی، اگر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہماری ایسے ہی مدد کرتا رہا تو وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو سپورٹس میں کوئی ٹیم شکست دے سکے۔