۔ بھارتی آرمی کا میجر اپنے ہی ساتھی میجر کی اہلیہ کا قاتل نکلا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کا کہناہےکہ میجرنکہل رائے ہندا کو اتوار کے روز گرفتار کیاگیا، نکہل نے ساتھی میجر کی اہلیہ شائلزا ویویدی کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔پیر کو نکہل دہلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 4روزہ پولیس تحویل میں دےدیا گیا۔
پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیق میں دیکھا گیا ہےکہ نکہل نے شائلزا کو 6 ماہ کے دو ران 3ہزار 300فون کالز کی تھیں اور وہ شائلزا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہناہےکہ اس نے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ