پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں،بے نظیر بھٹو کا نامکمل مشن پورا کریں گے۔
لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام ہمیں کامیاب کرائیں ،میں نے صرف ذمہ داری ہی نہیں ڈنڈا بھی اٹھالیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کےلئے جعلی سیاستدانوں نے اتحاد بنالیا ہے ،انتخابات میں عوام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی۔
بلاو ل بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جمہوریت کےقیام میں حالیہ انتخابات اہمیت رکھتےہیں ، آج کارکنوں پر بھاری ذمہ داری آچکی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ