آٹھ نومبر کو عالمی خانزادہ ڈے پر فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

0
618

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ میں 8 نومبر کو عالمی خانزادہ ڈے کے موقع پر خانزادہ راجپوت ویلفیئر وسیلہ فاؤنڈیشن (KRWWF) کی جانب سے خانزادہ راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ‘بزرگوں نے موٹر سائیکلوں ‘کاروں پر مشتمل چانڈیہ پیٹرول پمپ سکرنڈ سے لیکر سرفراز میمن چوک تک پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی ‘ریلی میں شامل سیکڑوں افراد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں نعریبازی کی گئی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خانزادہ راجپوت ویلفیئر وسیلہ فاؤنڈیشن (KRWWF) کے مرکزی چیر مین راشد اختر خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے پاک فوج اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کی حفاظت کررہی ہے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں فوجی شہید ہوئے ہیں وائس چیر مین راجہ رفیق خانزادہ نے کہا کہ ووٹ تم چاہے کسی کوبھی دو مگر پاک فوج کی ملک کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کا احترام کرو. اس موقع پر ہیو من رائٹس سکرنڈ کے صدر ‘رفیق خانزادہ . راشد شکور خانزاده ، مسلم ليگ (ن) کے امجد خانزاده ، شہری اتحاد سکرنڈ کے محمد مراد خانزاده، حيدر خانزاده ، ، انجنيئر حارث خانزادہ اور دیگر نے خطاب کیا بعدازاں ریلی سکر نڈ کے قریب صابو راھو روانہ ہوگئی جہاں خانزاده راجپوت ویلفیئر وسیلہ فاؤنڈیشن کا کنونشن منعقد کیاگیا جہاں برادری کے مستحق غریب خاندانوں کی کفالت کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here