استاد حاجی خان ملاح کے اعزاز میں سکرنڈ پریس کلب کے ہال میں تقریب کا انعقاد

0
865

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی اور استاد مسعود عمرانی کی جانب سے سکرنڈ کے متحرف استاد حاجی خان ملاح کے اعزاز میں سکرنڈ پریس کلب کے ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا تقریب میں اسٹیج کے فرائض صحافی استاد میر محمد کیریو نے ادا کیے تقریب میں آنے والے مہمانوں کو سینئر صحافی استاد مسعود عمرانی کی جانب سے استقبالیہ پیش کیا گیا اس موقع پر سکرنڈ کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو اور سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی سنائی اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ سماج میں کچھ لوگ اپنوں کے لیے جیتے ہیں تو اور کچھ لوگ دوسروں کے لیے جیتے ہیں جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں ان میں سے استاد حاجی خان ملاح بھی ہے استاد ہمیشہ ذہنوں کو تراشا کرتے ہیں جیسے جوہری ہیرے کو تراش کر اس کو اپنا بلند مکام دلاتا ہے اسی طرح استاد بھی ذہن کو تراش کر معاشرے میں ایک بہترین ذہن تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے آخر میں سندھ کی ثقافت کے مطابق استاد حاجی خان ملاح کو اساتذہ اور دوستوں کی جانب سے اجرک اور پھولوں کے تحفے پیش کئے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here