ایک بار پھر متعدد اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے

0
645

گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے، ڈاکٹر عابد خان کو عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ڈاکٹر عابد خان نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیے گئے ہیں، وہ 5 ماہ کے دوران چوتھے اور پی ٹی آئی کے 3 سال میں لاہور کے 8 ویں ڈی آئی جی آپریشنز ہیں۔
پنجاب پولیس نے ڈاکٹر عابد خان کی بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار حمید ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ تعینات کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی اشفاق عالم کو ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی لگادیا گیا ہے جبکہ غلام مبشر میکن کو سی پی او فیصل آباد بنایا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here