پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی نے کرونا وائرس کو شکست دے دیا۔صوبائی ترجمان کا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آخری عشرے میں کورنا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ و سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صفدرخان باغی اللہ کے فضل و کرم سے صحتیاب ہو گئے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی شدید علالت کے بعد کورونا وائرس وبا کو شکست دے دیا صفدر خان باغی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اللّٰہ رب العالمین کا لاکھ لاکھ شکر ہے مسلم لیگ ق ایم ایس ایف صدر ظفر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام خیر خوا فیملی عزیز اقارب دوست احباب سیاسی و سماجی،صحافیوں وٹسجر برادری ،سرکاری نیم سرکاری آفیسرز ایمپلائز اور خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی و صوبائی قائدین و عہدداران ورکرز ،صدور رہنماوں نے اندرونی و بیرونی ممالک سے تمام شخصیات کی جانب سے خصوصی دعاؤں کی بدولت شفایابی صحت و تندرستی ہمارے صوبائی ترجمان کو نصیب ہوئی انہوںنے کہا کہ صفدر خان باغی کا رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کورونا ٹسیٹ پازیٹو آیا تھا جسکی وجہ سے وہ شدید علیل اور زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا تھے لیکن انہوں نے حوصلہ نہیں ہارہ اور اللّٰہ تعالیٰ کی زات سے پرامید تھے کہ وہ جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہونگے اور اپنے حلقے کی عوام اور ملک کیلئے بے لوث خدمت جاری رکھینگے۔ایم ایس ایف صدر ظفر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی گھر پر یی تقریبا اکیس دن آئسولیشن میں رہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا دوبارہ ٹیسٹ و ایکسرے کرائے گئے ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے اللّٰہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہوا۔