بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے عہدیدار و ممبران کی خضدار پریس کلب آمد

0
472

خضدار(عبدالصمدمیروانی )07جنوری/بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے عہدیدار و ممبران کی خضدار پریس کلب آمد، نئی کابینہ کو مبارک باد پیش کی۔ بی این پی (عوامی) خضدار کے صدر ڈاکٹر محمد عمرانی میروانی، جنرل سیکریٹری صدام بلوچ کی قیادت میں بی این پی (عوامی) کے اراکین جمعرات کے روز خضدار پریس کلب آئے، جہاں انہوں نے خضدار پریس کلب کے صدر و پوری کابینہ کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدیق مینگل، چیئرمین عبداللہ شاہوانی، سینئر نائب صدر محمد ایوب بلوچ، نائب صدر میر علی شیر نازبراہوئی، نائب صدر منیر احمد زہری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالواحد شاہوانی، جوائنٹ سیکریٹری عبدالرزاق زہری، انفارمیشن سیکریٹری خورشید بلوچ، ندیم گرگناڑی،اور میڈیا نمائندہ عبدالواحد رند و دیگر موجود تھے۔بی این پی (عوامی) کے صدر ڈاکٹر محمد عمرانی میروانی، جنرل سیکریٹری صدام بلوچ و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خضدار پر یس کلب میں ہم آہنگی یکجھتی اور اتحاد و اتفاق پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پورے شہر و تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے لئے ایک نیا فارمولا و پیغام قرار دیدیا، انہوں نے کہاک خضدار پریس کلب کا پورے شہرکے لئے ایک اچھا رول رہاہے جنہوں نے نامساعد حالات و مشکل حالات میں جس طرح صحافتی شعبے میں اپنا کردار نبہایا ہے وہ ہم سب کے لئے باعث اطمینان ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح بلا امتیاز سب کی ترجمانی کریں گے اور مثبت رائے عامہ ہوار کریں گے۔خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی جنرل سیکریٹری مولانا محمد صدیق مینگل نے بی این پی (عوامی) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں او رمختلف طبقات کی جانب سے پریس کلب کابینہ و ممبران کو ملنے والی پذیرائی پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کے طلب گار ہیں اور ایک ساتھ چل کر خضدارکے شہری اور دیہی مسائل کے حل میں اپنا کردار نبہائیں گے۔ میر اسرار اللہ خان زہری میر ظفر اللہ خان زہری و بی این پی کے دیگر قائدین نے بھی ہمیں پذیرائی دی ہے ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں بی این پی عوامی کے وفد نے خضدار پریس کلب کے عہدیداروں میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں ہار پہنایا۔اس موقع پر بی این پی (عوامی) کے وفد میں سابق چیئرمین بی این پی عوامی حاجی نور الدین چھٹہ، منیراحمد لانگو، میر عبدالقادر زہری، حافظ محمد صادق زہری، بابو پیر جان مینگل، ادوعبدالحمید مردوئی، بشیراحمد زہری، رشید احمد نوتانی، رئیس سلال گزگی مینگل، ذاکر زہری، محمد ایوب نتھوانی، ایڈوکیٹ ارشاد غنی، عبدالرزاق شاہوانی سمیت دیگر بی این پی کے عہدیدار اور ورکز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here