تھانہ ٹانڈہ کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

0
507

گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن تین منشیات فروش گرفتار،3کلو گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر احمد نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کرکے تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ دوران کارروائی ملز م مہدی خاں ولد محمد خاں قوم بھٹی سکنہ سرخپور سے 550گرام، محمد شفیق ولد رفیق قوم جٹ سکنہ گھرال کلاں سے 1160گرام اور شیر ولد بشیر احمد قوم ملک سکنہ چک بزرگ سے 1120گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔رپورٹ (شاہزیب علی شیبی )

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here