سو سے زائد ممالک ووہان سے شہری نہیں نکال رہے

0
343

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 100 سے زائد ممالک اپنے شہریوں کو ووہان سے نہیں نکال رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ظفر مرزا نےمزید کہا کہ کچھ ملکوں نے ضرور اپنے لوگوں کو وہاں سے نکالا ہے۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہم کچھ ملکوں کی نقل کرتے ہوئے ووہان سے اپنے شہریوں کا انخلا نہیں چاہتے ہیں۔اس سے پہلے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانیوں کی بے چینی کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ، پاکستان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here