عمران خان خیر منائیں، بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے

0
686

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے،ہم غریب عوام کے ساتھ مل کر طبقاتی نظام کو شکست دیں گے،ادھر بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔عمران خان کے خطاب پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل سامنے آگیا، ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، کرپشن کی دولت پر چلنے والے آج کرپشن پر بھاشن دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن پر بات کر رہا ہے؟بلاول نے کہا کہ عمران خان، نواز شریف کی توسیع اور سیاسی جانشین ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، بلاول نے کہاہےکہ وہ غریب عوام کے ساتھ مل کر طبقاتی نظام کو شکست دیں گے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کا پیغام لے کر آیا ہوں ، ملک کو بچانا ہے اور عوام کی خوشحالی وترقی والا پاکستان بنانا ہے ، بی بی شہید کا نظریہ ملک کے پسے ہوئے طبقات کی ترقی ہے۔ ہفتے کو لیاری کے دورے کے موقع پر کارکنوں اور ووٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے اور عوام کی خوشحالی وترقی والا پاکستان بنانا ہے ،قبل ازیں بلاول نے کراچی میں الیکشن مہم شروع کرنے سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here