مراڑیاں شریف کی پروقار شخصیت چوہدری محمد اقبال

0
788

انجمن غلامان مصطفےٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم انٹرنیشنل کے بانی چوھدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف کے والد محترم چوہدری محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ آف مراڑیاں شریف نہایت مخلص شریف النفس ایماندارنیک دل سچائی پسند باکردار بااصول اور اعلیٰ ظرف انسان تھے آپ 1933ء میں مراڑیاں شریف میں پیدا ہوئے آپ صاحبزادہ پیر سید نذر محی الدین قادری گیلانی رحمتہ اللہ آستانہ عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف لاہور کے مرید اور عالم ربانی خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری رحمۃ اللہ علیہ آف مراڑیاں شریف کے شاگرد رشید تھے آپ نے جوانی میں ہی پنجاب پولیس میں ملازمت شروع کر دی اور 1971ء کی جنگ میں ڈھاکہ بنگال میں 3 سال جنگی قیدیوں میں رہ کر آپ غازی بھی بنے اور وہاں پر ہی قرآن مجید میں غور فکر کیا ترجمہ قرآن پاک پڑھا اور دوبارہ وآپس پاکستان میں آنے کے بعد کچھ عرصہ پنجاب پولیس میں ملازمت کرتے رہے اس طرح تقریباً 22 سال سروس کے بعد استعفیٰ دے دیا اور سرگودھا روڈ گجرات پر اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا دیکھتے ہی دیکھتے آپ کی لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور غریب پروری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بےلوث خدمات کی وجہ سے عوام کےدلوں میں اعلٰی مقام دیا آپ نے لوگوں کے دل جیت لئے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش دن رات کرتے رھے 1996ء میں آپ حج پر تشریف لے گئے و آپسی پراقبال ٹاون سرگودھا روڈ گجرات پر جامع مسجد رحمت حیات کی بنیاد رکھی اور اپنی سرپرستی میں اس خوبصورت جامع مسجد کو مکمل کروایا آخری مراحل میں 13،1،2000 رات کو گھر جاتے ہوئے راستے میں شاہین چوک پر اچانک ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا فانی سے رخصت ہوئے اور مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید ھوۓ اللہ تعالیٰ آپ کو حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین آپ کے والد چوہدری رحمت خاں آف مراڑیاں شریف علاقے میں خوش الحان بہت خوبصورت آواز میں اذان پڑھنے والے موذن اور نیک سیرت انسان تھے چوھدری محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن میں ہی تقریباً 6 سال کی عمر میں والد محترم انتقال کر گئے تو آپ کی پرورش آپ کے چچا جو علاقے کی معروف مذہبی شخصیت حاجی احمد خاں صاحب تھے انھوں نے کی ان کی وفات کے بعد آپ کی والدہ محترمہ جو کہ بہت پرہیز گار نیک خاتون تھیں انھوں سے سنمبھالی اور زندگی کا اصل مقصد آپ کو بتایا اور آخری ایام سے چھ ماہ قبل دنیا فانی سے رخصت ہوئیں ہمیشہ ایمانداری اور سچائی کا درس دیتیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here