پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابقہ ایم پی اے سید فصیح احمد شاہ نے تھلیسمیا کیئر سنٹر نوابشاہ کا دورہ کیا

0
477

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابقہ ایم پی اے سید فصیح احمد شاہ نے تھلیسمیا کیئر سنٹر نوابشاہ کا دورہ کیا
تھلیسمیا کیئر سنٹر کے جوائنٹ سیکرٹری غلام نبی چنا اور مجیب الرحمان خاصخیلی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اس ادارے میں2300 تھلیسمیا کے مریض رجسٹر ہیں جنہیں بلڈ کے ساتھ پورے مہینے کی ادویات بھی فری میں دی جاتی ہے اس موقع پر سابقہ ایم پی اے سید فصیح احمد شاہ نے تھلیسمیا کیئر سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے تھلیسمیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی
سابقہ ایم پی اے سید فصیح احمد شاہ تھلیسمیا کیئر سنٹر کے ادارے سے متاثر ہو کر 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پر سابقہ ایم پی اے سید فصیح احمد شاہ نے کہا کہ مجھے حیرانی ہو رہی ہے اور خوشی بھی ہو رہی ہے حیرانی اس بات کی ہوئی کہ نوابشاہ جیسے شہر میں عظیم ادارہ قائم ہے جس کے خدمتکار فرشتوں سے کم نہیں اور خوشی اس بات کی ہوئی ہے کہ مجھے اس ادارے میں خدمت کا موقع ملا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here