پوشیدہ کیمرے کے ذریعے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار

0
797


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے ملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کی دکان کے ٹرائل روم میں نصب پوشیدہ کیمرے کے ذریعے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق چین ون روڈ پر واقع لیوائز سٹور کے چینجنگ روم میں ایک ڈبے میں موبائل کیمرہ چھپایا گیا تھا اور شہریوں کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ مینیجر اور ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے۔
مقامی پولیس نے نامہ نگار شیراز حسن کو بتایا کہ مقدمے میں سٹور کے مالک اور مینیجر کو بھی نامزد کیا گیا تاہم تاحال وہ زیرحراست نہیں ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملازمین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 352 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی کپڑوں کی دکانوں کے ٹرائل رومز میں خفیہ کیمروں کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں اور حالیہ واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ موضوع زیربحث ہے۔ بی بی سی اردو شکریہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here