چمن باڈر قرنطینہ سینٹر کی صورتحال

0
368

چمن پاک افغان باڈر (ملک اچکزئی )کورونا وائرس سے مریضوں کے لیے قائم قرنطینہ سنٹر میں مریضوں سے جیل کے قیدیوں سے بدتر سلوک کیاجارہا ہے متاثرہ افراد کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پاک افغان باڈر قائم قرنطینہ سنٹر شدید گرمی اور پانی جسے اہم سہولت نہ ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں داخل بچوں اورخواتین کی چیخوں پکار ۔ قرنطینہ سینٹر میں موجود نوجوان نے قرنطینہ سنٹر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہاں پر کوئی دیکھ بال نہیں چیک اپ اور کوئی سہولت موجود ہے۔ نہ سوشل ڈیسٹنس ہے اس کے علاوہ صفائی کی ابتر صورتحال ہے۔ چمن قرنطینہ میں کھانے پینے سمیت دیکر اہم سہولت کا فقدان ہے۔ یہاں تک کہ باتھ روم پانی بھی میسر نہیں جسے بچے عورتیں اور معزور افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ قرنطینہ میں داخل افراد بچے بوڑھے خواتین سخت گرمی سے نڈھال ہیں۔قرنطینہ سنیٹر میں موجود لوگوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اپنے گھروں میں پی ائیوسلیٹ کر دیا جائے کیونکہ یہاں گرمی سے بچنے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here