کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم

0
668

سپین نے یکم اکتوبر سے اندرونی اور بیرونی کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ جس کے بعد تماشائیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اندرونی جگہوں پر 80 فیصد جبکہ بیرونی کھیلوں کہ جگہوں پر 100 فیصد تماشائی کھیل سے لطف اٹھا سکیں گے۔اس سے قبل اندرونی جگہوں پر 40 فیصد اور بیرونی جگہوں پر گنجائش کے 40 فیصد افراد کو بیٹھنے کی اجازت تھی۔ سپین کے حکومت نے یکم تا 31 اکتوبر نئی قوانین کے اطلاق کی اجازت دی ہے۔ سپین میں 40 سال سے زائد 95.1فیصد آبادی نے کورونا وائرس کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔سپین کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 کے بعد گزشتہ 14 دنوں میں سب سے زیادہ کم 2290کورونا کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ایک لاکھ آبادی میں بھی کیسز کی شرح میں واضع کمی سامنے آئی ہے۔ سپین کی 76.9 فیصد آبادی نے مکمل ویکسی نیشن حاصل کرلی یے۔ 30 سے 39 سال کے درمیانی عمر والے 74 فیصدافراد نے دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔حکومت کی جانب سے پابندیوں میں کمی کے فیصلے پر صوبائی حکومتوں نے مثبت ردعمل دیاہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تماشائیوں کو ہینڈ جیل، ماسک کا استعمال کرناہوگا۔اندالوسیا کی حکومت جمعہ سے بار ریسٹورنٹس پر پابندیا ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔ کاتالونیا حکومت نے جمعرات سے ایک میز پر 10 افراد کو بیٹھنے کی اجازت کے ساتھ نائٹ کلبز 3 بجے تک کھلے رکھنےکا اعلان کیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here