بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چیئرمین نیب

0
702

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
نیب آفس پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا ، بلا خوف و دباؤ احتساب یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی کہ 68 انکوائریاں اور 10 انویسٹی گیشنز کی گئی ہیں، امیرمقام اور کیپٹن(ر)صفدرکےخلاف بھی کرپشن کیسز جاری ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here