صحافت کا شعبہ انبیا ء کرام سے نسبت رکھتا ہے

0
441

(عبدالصمدمیرونی (شمع نیوز خضدار
*جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ معتبر قبائلی رہنما میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ صحافت کا شعبہ انبیا ء کرام سے نسبت رکھتا ہے انبیاء کرام ظلم و بربریت کے خلاف جدوجہد کرنے تشریف لایا کرتے تھے یہ مقدس ہستیاں زبان و تلوار سے ظلم و نا انصافیوں کے خلاف جہاد کا فریضہ انجام دیتے تھے اس لئے صحافت کے اس تقدس کو ملحوذ خاطر رکھتے ہوئے خضدار کے صحافی اپنے فرائض منصبی کا انجام دہی کریں بلوچستان ایک قدیم ترین علاقہ ہے یہاں کے لوگوں نے اسلام کے مقدس نظام کو بر صغیر میں سب سے پہلے قبول کیا تھا لیکن اب کچھ لوگ قوم پرستی اور وطنی پرستی کے نعروں سے ہمارے ان روایات کو پاؤں تلے روند رہے ہیں توقع ہے کہ خضدار پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے عہدہ داران اپنی قلم کو یہاں کے مظلوم کی آواز بنا کر ظلم و جبر کے تمام شکلوں کو دنیا کے سامنے رکھیں گے ان خیالا ت کا اظہار میر شفیق الرحمن مینگل خضدار پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارک دیتے ہوئے کہا میر شفیق الرحمن مینگل نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی مروجہ ظلم وکبر کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں الحمد اللہ نے ہم نے ظالموں کا کسی حدتک پیچھا کیا ہے مظلوموں کو انصاف دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ہماری جدو جہد جاری ہے اور اپنی مشن کو جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے معاشرہ سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوجائے یہاں کے تمام لوگ امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی کی معمولات گذار سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت کی بات کی ہے میڈیا سے وابستہ افراد کو ان کا جائزہ مقام دیا ہے آئندہ بھی ہماری کوشش ہو گی کہ خضدار کے صحافیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں جبکہ خضدار پریس کلب کے نو منتخب کابینہ و اراکین کی جانب سے بھی میر شفیق الرحمن مینگل اور جھلاوان عوامی پینل کے دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہماری کوشش ہوگی زندگی کے تمام طبقات کی تعاون سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں اس دہرتی اور یہاں کے رہنے والوں کے لئے حسب سابق ہماری جدو جہد جاری رہیگی*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here