ننھی ایمان فاطمہ سے زیادتی اور قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں

0
799

تحصیل شہر مریدکے کے گاؤں لانمبرکے چوڑہ کی ننھی ایمان فاطمہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل اہل علاقہ میں کسی کہرام سے کم نہ تھا۔ جس پر ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند ہی گھنٹوں میں اس اندھے قتل کو ٹریس کرکے درندہ صفت قاتل بابر عرف للی کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے ننھی ایمان فاطمہ کا نماز جنازہ اس کا گاوں لانمبرکے چوہڑہ میں ادا کی۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اس کے گھر گئے ۔ ایمان فاطمہ کی والدہ اور دوسرے رشتہ داروں سے تعزیت کی اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلانے کی یقین دہانی کروائی۔ آخر میں ڈی ایس پی مریدکے محمد نواز سیال کے آفس میں میڈیا پرسنز کے ساتھ پریس کانفرنس کی سی آئی اے مریدکے سید ظہیر عالم شاہ اور ٹیم کو اس اندھے قتل کو ٹریسنے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر 01لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here