ہمیں پپو، پاپا اور پھپھو پارٹی نے پکارا ہے، ایم کیوایم

0
861


کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنمائوں ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید، خواجہ اظہار الحسن، وسیم اختر اور دیگر نے کہا ہے کہ اب رہنما نہیں منزل چاہیے اور منزل متروکہ سندھ ہے، پنجاب میں صوبے کی آواز اٹھ سکتی ہے تو سندھ میں تکلیف کیوں؟ آج ہمیں پپو، پاپا اور پھپھو پارٹی نے پکارا ہے، ایم کیوایم پاکستان میں کسی کو غدار نہیں کہا جائیگا، پیپلزپارٹی نے اپنے جلسے میں صرف نفرتیں نکالیں، آج سب نوٹنکیوں کو جواب دیدیا، ایم کیو ایم پاکستان کا وو ٹ بنک ایک تھا اور ہے،10 سال سے ہم نے بولنگ کی، اب ہماری بیٹنگ کا وقت آیا ہے، لاڑکانہ میں بیٹھ کر شہرمیں رہنے والوں کو غلام نہیں بننے دینگے، پیپلزپارٹی کے ایک ایک ظلم کا حساب لینگے، 17ایم پی ایز غلطی کا احساس کرکے واپس آئینگے۔ہفتے کو ٹنکی گرائونڈ لیاقت آباد ایف سی ایریا میں ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کنوینر ، ڈپٹی
کنوینر ، رابطہ کمیٹی یہ کون سے عہدے ہیں ووٹر ہمارا مال اور متاع ہے، ہم نے 23اگست کو پارٹی کو بچایا تھا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ چالیس سال کی محنت ، نظریہ اور لوگوں کے خون پسینے سے یہاں تک پہنچنے والی ایم کیوایم ،تقسیم ہوجائےکتنی ہی لڑائی اوراختلاف کیوں نہ ہو ایم کیوایم کا ووٹ بنک اپنے رہنمائوں کو بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونے دیگا ، یہ بزرگوں ، مائوں ، کارکنان کی آراء کا احترام ہے ۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک تاریخی جلسہ عام کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جو کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم پاکستان تقسیم ہوگئی ہوسکتا ہے ایم کیوایم اور مہاجر سیاست کرنے والے وقتی طور پر کسی اختلاف کی وجہ سے تقسیم نظر آئیں لیکن ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بنک کل بھی ایک تھا اور آج بھی ایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو اتنے ایم پی اے ایم این اے چلے گئے میں انہیں غدار نہیں کہتا ،اب ایم کیوایم کی لغت میں یہ لفظ استعمال نہیں ہوگا ۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here