شعیب اختر نےسب کو تشویش میں ڈال دیا

0
754

شعیب اختر کی پوسٹ سے سب تشویش میں مبتلاراولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔شعیب اختر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی کرکٹ کِٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس کی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے۔ سابق فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کے دنوں میں بھی  14 نمبر والی جرسی ہی پہنتے تھے۔شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دوبارہ سے 14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے۔‘سابق کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ یہ کِٹ کب پہنیں گے تاہم اُن کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔شعیب اختر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ شعیب اختر سے یہی سوال کررہے ہیں کہ آخر وہ کب اور کس ٹورنامنٹ میں یہ کِٹ پہنیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here