سفیر آفتاب احمد کھوکھر کی مسٹر وولف گینگ سوبوتکا سے ملاقات

0
663

رپورٹ :محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا

آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے آج آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر مسٹر وولف گینگ سوبوتکا سے ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی اہمیت کے تمام امور بشمول افغانستان، جموں و کشمیر کی صورتحال اور تعلیم، تجارت اور پارلیمانی تبادلوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وولف گینگ سوبوتکا نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ سفیر کھوکھر نے ان پر زور دیا کہ وہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر سوبوتکا نے دونوں ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان بات چیت کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان سے پارلیمانی وفد وصول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ مسٹر سوبوتکا نے افغانستان سے آسٹرین شہریوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ سفیر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا جس سے مہاجرین کی آمد اور دیگر سنگین سکیورٹی چیلنجز پیدا ہوں۔ سفیر کھوکھر نے مسٹر سوبوتکا کو غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور زور دیا کہ آسٹریا اور یورپی یونین کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here